نئی دہلی،17مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں آندھرا پردیش میں خشک سالی اور پینے کے پانی کی کمی کی صورت حال کا آج جائزہ لیا اور مائیکرو آب پاشی کے لئے ریاست کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ مہاراشٹر اور گجرات میں ڈرپ آب پاشی کے اقتصادی اثرات کا وسیع مطالعہ کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت دی۔
Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">میٹنگ میں وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے خشک سالی کے اثر کو کم کرنے کے لئے چیک باندھوں کی تعمیر اور اسپرنکلر اکائیاں قائم کرنے کے ساتھ ہی لفٹ آبپاشی پروجیکٹ پھر شروع کیے ہیں۔
انہوں نے مائیکرو آب پاشی میں ریاست کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے سال 2022 تک 20 لاکھ ہیکٹر کے رقبہ میں مائیکرو آبپاشی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔